تفریح

مہوش حیات لڑکا بن گئیں

شیئر کیجئے

کراچی: سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ پر جینڈر سویپ کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے مردوں کو خواتین اور عورتوں کو مردانہ روپ دے دیا جاتا ہے جسے دنیا بھر میں بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

اسنیپ چیٹ کے اس فیچر نے آتے ہی صارفین کے دل جیت لیے اور بہت سارے صارفین نے اپنی ویڈیوز بنا کر شیئر کیں۔ یہی وجہ ہے کہ مہوش حیات بھی مجبور ہوئیں اور انہوں نے فلٹر استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی

پاکستان کی خوبرو اور حسین اداکارہ مہوش حات نے بھی پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کے گانے منڈے لاہور دے کو گا کر اسنیپ جیٹ کے جینڈر سویپ فلٹر کو استعمال کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکار فہد مصطفیٰ کو پچھلی نشست سنبھالنے کا مشورہ بھی دے دیا اور کہا کہ پیچھے ہوجاؤ کیونکہ اب ’مصدق حیات‘میدان میں آگیا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close