اہم ترینٹیکنالوجی

فائیو جی انٹرنیٹ کب متعارف کروایا جائے گا؟ اعلان ہوگیا

شیئر کیجئے

لندن: موبائل فون صارفین کو فائیو جی کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم اب ان کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔

میل آن لائن کے مطابق فائیو جی سروس اسی سال متعارف کروائی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ رواں سال صارفین کا تیز ترین 5 جی سروس کا انتظار تو ختم ہو جائے گا تاہم اس سے ان کی جیب پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا کیونکہ فائیو جی سروس موجودہ تھری جی اور فور جی سے بہت مہنگی ہوگی اور انہیں فائیو جی کو سپورٹ کرنے والے موبائل فونز خریدنے کیلئے بھی 2 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3 لاکھ 66 ہزار روپے) تک کی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فائیو جی کنکشنز کی نیلامی بھی ہوگئی ہے اور ملک کے بڑے موبائل آپریٹرز نے ایک ارب 40 کروڑ پاﺅنڈز کی خطیر رقم بھی ادا کردی ہے تاکہ وہ اپنے صارفین کو یہ تیز تر سروس مہیا کر سکیں۔

ان آپریٹرز میں ووڈا فون، او 2، تھری اور ای ای شامل ہیں۔ ای ای کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی بہت جلد لندن، کارڈف، ایڈنبرا، بیلفاسٹ، برمنگھم اور مانچسٹر میں فائیو جیسی سروس شروع کرنے والی ہے اور رواں سال کے اختتام تک اپنی سروس کا دائرہ مزید دس شہروں تک پھیلادے گی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close