ٹیکنالوجی

اب اسمارٹ فونز کو وائی فائی سگنلز کی مدد سے چارج کیا جاسکے گا

شیئر کیجئے

بیجنگ: سائنسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں اسمارٹ فونز کو وائی فائی سگنلز کی مدد سے بغیر کسی ڈیوائس کے چارج کیا جاسکے گا۔

سائنسی ماہرین کے مطابق انہوں نے ایک ایسی کم قیمت مشین تیار کرلی ہے جس کی مدد سے وائی فائی سگنلز کو بجلی میں تبدیل کر کے اسمارٹ فون اور دیگر بیٹری والی چیزوں کو چارج کیا جاسکے گا۔

میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹو ڈی ڈیوائس تیار کی جو وائی فائی کے سگنل کو بجلی میں تبدیل کرے گی اور مستقبل میں بیٹری یا چارجر کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

ماہرین کے مطابق وائی فائی چونکہ تیزی سے پھیلنے والا آلہ بن چکا ہے جس کے ساتھ اگر انٹینا الٹرنیٹ کرنٹ (اے سی) نصب کردیا جائے تو یہ برقی مصنوعات جیسے اسمارٹ گھڑیوں، طبی ڈیوائسز، موبائل فون، ٹیبز وغیرہ کو چارج کرسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹینا ریڈیو فریکوئنسی کی مدد سے برقی مقناطیسی لہروں کو پکڑتا ہے اور پھر وائی فائی سگنلز کو کرنٹ میں تبدیل کردیتا ہے اور اس کے ذریعے 40 مائیکرو واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے جو موبائل چارجنگ، بلیوٹوتھ وغیرہ چلانے کیلئے کافی ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close