اہم ترینپاکستانصحت

ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ

شیئر کیجئے

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے کافی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس ضمن میں یہ کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور انہوں نے ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close