تفریح

عالیہ بھٹ کی عمر ابھی کتنی ہے؟ اور وہ شادی کب کریں گی؟

شیئر کیجئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود کو 25 سال کی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی شادی کیلئے بہت چھوٹی ہوں۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔ تاہم ان سے جو سوال سب سے زیادہ پوچھا گیا وہ شادی کے حوالے سے تھا۔

عالیہ بھٹ کے چاہنے والے یہ جاننے کیلئے بے تاب تھے کہ وہ رنبیر کی دلہن کب بنیں گی؟ تاہم عالیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ مجھ سے شادی کے حوالے سے سوال کیوں پوچھ رہے ہیں؟ ابھی میں صرف 25 سال کی ہوں اور مجھے لگتا ہے شادی کیلئے ابھی بہت چھوٹی ہوں، لہٰذا میری شادی میں ابھی بہت وقت ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close