پاکستاندلچسپ و عجیب

27 سالہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلہ 62 سالہ پرتگالی خاتون نے بہاولپور پہنچ کر شادی کرلی

بہاولپور: دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر پُرتگالی خاتون پاکستان پہنچ آئی جہاں پاکستانی لڑکے سے شادی رچالی۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق 62 سالہ پرتگالی خاتون برٹس پنٹو کا دل بہاولپور کے عرفان پر آگیا۔ خاتون نے پہلے اسلام قبول کر کے نام مریم رکھا اور عرفان سے شادی کرلی۔ پرتگالی خاتون کی عمر 62 سال ہے جبکہ عرفان 27 برس کا ہے۔ محبت کے اس سفر میں دونوں کی عمر میں 35 سال کا فرق بھی حائل نہیں ہوا۔

عرفان نے اسلام قبول کرنے کے بعد برٹش پنٹو کا نام مریم بی بی رکھ دیا۔ نو بہتا جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہے۔

عرفان کا کہنا ہے کہ برٹش پنٹو پرتگال سے طلاق یافتہ ہے اور تین بیٹیوں کی ماں ہے۔ برٹش پنٹو کی سب بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ ہماری محبت کی کہانی 5 سال پرانی ہے۔ برٹش پنٹو میرے لیے بہاولپور آئیں، میں ان سے بہت خوش ہوں۔ 5 سال پرانی محبت کی کہانی آج پایہ تکمیل کو پہنچ گئی۔

خاتون نے کہا کہ میں شادی کر کے مطمئن ہوں۔ عرفان سے ملنے کیلئے 5 سال انتظار کیا۔ عرفان سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔ میں پرتگالی ہوں لیکن گزشتہ 8 سال سے انگلینڈ شفٹ ہوں۔ عرفان کو اپنے ساتھ لے کر انگلینڈ جاؤں گی، باقی کی زندگی عرفان کے ساتھ گزارنے کی خواہش ہے۔ پاکستان پرامن ملک ہے اور بہاولپور کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close