تفریح

امیتابھ بچن کی جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد

شیئر کیجئے

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مسلم امہ کو جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پرایک روز قبل ہی تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

بگ بی نے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کہ کل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close