پاکستاندلچسپ و عجیب

بہاولپور میں خاتون کے ہاں 9 سال بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

شیئر کیجئے

بہاولپور: سول اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے تاہم ان میں سے ایک بچی انتقال کرگئی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق جلال پور پیر والا کی رہائشی 28 سالہ حنا نامی خاتون نے 4 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو جنم دیا۔ عزیز و اقارب نے بتایا کہ خاتون کے ہاں 9 سال بعد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس پر والدین اور رشتے داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے ساتھ ساتھ اسپتال کے عملے اور دیگر خواتین نے بھی خوشی اور مسرت کا مظاہرہ کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق افسوس ناک طور پر ایک بچی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کا وزن بہت کم 0.2 کلو گرام تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے بچوں کی طبیعت میں بہتری کیلئے انکیوبیٹر میں رکھا ہوا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close