پاکستان

بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہونے پر ممانی نے ڈیڑھ سالہ بھانجے کو قتل کردیا

شیئر کیجئے

گجرات: بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہونے پر ممانی نے ڈیڑھ سالہ بھانجے قتل کرکے لاش سنسان جگہ پر پھینک دی۔

ڈی پی او سید علی محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گجرات میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سالہ سلیمان فیصل کو چند روز قبل نانی کے گھرسے اغواء کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد لاش ویران علاقے میں پھینک دی گئی تھی۔ قتل کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ بچے کی ممانی ماریہ ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ ملزمہ ماریہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کا قتل حسد کی وجہ سے کیا کیونکہ ڈیڑھ سالہ سلیمان میرے بچے سے زیادہ خوبصورت تھا، جبکہ ساس اور نند کا رویہ میرے ساتھ درست نہ تھا جس پر انتقام لینا پڑا۔ بچے کوتشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا اور پھر بکسے میں لاش بند کرکے ایک سنسان جگہ پر پھینک دی۔

واضح رہے کہ گجرات میں سلیمان فیصل کو 29 دسمبر کو ڈنگہ سے اغواء کے بعد قتل کیا تھا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close