دنیا

بھارت کا پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹ بے نقاب

شیئر کیجئے

واشنگٹن: بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔ امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کردی۔

فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف سولہ گننے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف سولہ طیارے گنے ہیں اور تمام طیاروں کے موجود ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل ستائیس فروری کو پاکستان نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لیا تھا، جبکہ بھارت نےدعویٰ کیا تھا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن نےپاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرایا تھا۔

دوسری جانب بھارت نے اسی دن ایک پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانےکا دعویٰ کیا تھا جسے اب امریکی رپورٹ نے مسترد اور جھوٹا قرار دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ پہلے نریندر مودی حکومت کا یہ ایک اور پول کھلا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close