دنیا

بھارت میں باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد جلادیا

شیئر کیجئے

احمدنگر: بھارتی ریاست مہاشٹر ا میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی 17 سالہ بیٹی کو اپنے کلاس فیلو لڑکے کے ساتھ دوستی رکھنے کے باعث غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق نوجوان لڑکی اکثر اوقات لڑکے کے ساتھ فون پر میسج اور کال پر بات کرتی تھی اور وہ کالج بھی اسی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتی تھی۔ لڑکے کے ساتھ گھومنے پر لڑکی کا باپ پانڈورنگ اسے منع کرتا تھا لیکن وہ ان کی بات نہیں مانتی تھی تاہم 23 مارچ کے دن مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر اس کی لاش کو دو افراد کے ساتھ مل کر جلانے کی کوشش کی تاہم بعد میں اس نے پولیس سٹیشن میں جا کر گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی۔

لڑکی کی بہن گھر کے قریب واقع پانی کے گھاٹ سے پانی لینے گئی جہاں اسے اپنی بہن کی آدھی جلی ہوئی لاش ملی جس کے بعد اس نے وہاں پولیس کو بلایا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے 35 افراد سے تفتیش کی اور ثبوت اکھٹے کیے اور آخر کار اصل قاتل اس کے باپ تک پہنچ گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close