پاکستان

بھارت کی دھمکی کے سنگین نتائج ہوں گے، وزیر خارجہ

شیئر کیجئے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گتیرس کو خط لکھا ہے۔ خط میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آپ کی توجہ خطے کی سلامتی کی صورتحال کی سنگینی کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا کہ بھارت نے بغیر تحقیقات پلوامہ حملے کا الزام پاکستان کے سرڈال دیا۔ طاقت کے استعمال کی بھارتی دھمکیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں کا الزام بھی پاکستان پر لگایا جارہا ہے۔ بھارت داخلی مقاصد کیلئے پاکستان دشمن ماحول پیدا کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی کے سنگین نتائج ہوں گے۔ اقوام متحدہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے فوری مداخلت کرے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close