پاکستانکاروبار

عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا معاہد

اسلام آباد: عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا قرضہ فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد جبکہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاماہتو ایلنگوان نے دستخط کیے ہیں۔

عالمی بینک سے ملنے والے 40 کروڑ ڈالر ریونیو بڑھانے کے پروگرام کیلئے ہوں گے۔ ٹیکس بیس بڑھائی جائے گی اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اصلاحاتی پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھا کر17 فیصد تک لے جائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک سے ملنے والے قرض میں سے 40 کروڑ ڈالرز ملک میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی پر خرچ ہوں گے، جبکہ دیگر 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز خیبرپختونخواہ ریونیو موبلائزیشن اینڈ ریسورس مینجمنٹ پروگرام کیلئے خرچ ہوں گے، جس کے تحت خیبر پختونخواہ میں ریونیو کلیکشن میں اضافہ، پبلک ریسورس مینجمنٹ اور پبلک ریسورس مینجمنٹ میں بہتری لائی جائے گی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close