کاروبار

پی آئی اے کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے یوم دفاع پر مخصوص روٹس پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق 6 سے 9 ستمبر تک ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق اندرون ملک تمام روٹس پر ہوگا اور بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے تمام پاکستانی مسافر بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم جدہ اور مدینہ منورہ سے آنے والے مسافر اس رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close