دنیا

چاقو بردار شخص کا اسکول کے طلبا پر حملہ، 2 بچے ہلاک

شیئر کیجئے

بیجنگ: چین میں چاقو بردار شخص نے ایک اسکول کے اندر گھس کر طلبا پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 طلبا ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

جنوبی چین کے صوبے ہونان میں ایک شخص نے اسکول میں گھس کر بچوں پر تیز دھار چاقو سے پہ در پہ وار کیے جس کے نتیجے میں 2 طلبا ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہونان کے شہر بیجی پنگ میں ہونے والے واقعے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کا مقصد واضح ہو سکا ہے۔ پولیس نے اسکول میں پھنسے بچوں کو بحفاظت نکال کر والدین کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے اسکول پر حملے میں ملوث زیادہ تر ملزمان یا تو ذہنی مریض ہوتے ہیں یا پھر اسکول کے سابق طالب علم ہی ہوتے ہیں جو انتظامیہ سے ناراض ہوتے ہیں جبکہ کچھ واقعات محبت اور رقابت کے باعث بھی رونما ہوئے ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close