پاکستان

چوہدری نثار کا عام انتخابات میں تین حلقوں سے قسمت آزمانے کا فیصلہ

شیئر کیجئے

اسلام آباد: چوہدری نثارعلی خان نے آئندہ عام انتخابات میں تین حلقوں سے قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ قومی اسمبلی کے حلقے 59 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 10 اور پی پی 14 سے الیکشن لڑیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے آئندہ عام انتخابات میں قومی وصوبائی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کی یونین کونسل 27 کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے تاہم اس کا فیصلہ ٹیکسلا اور واہ کے  پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے کروں گا۔

ملاقات میں چوہدری نثار نے اپنی جماعت (ن) لیگ یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں بتانے سے گریز کیا۔

ترجمان چوہدری نثار کے مطابق این اے 59 کے بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے حلقے کی خدمات اور قومی سیاست میں چوہدری نثار کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ان کی سیاست اور ان کا کردار حلقہ پوٹھوہار کے عوام کیلئے باعث افتخار ہے۔ وفد نے یقین دلایا چوہدری نثار جس بھی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں انہیں ریکارڈ کامیابی دلائیں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close