پاکستانٹیکنالوجی

سائبرسکیورٹی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے بدترین ممالک میں شامل

شیئر کیجئے

ماسکو: روسی سائبر سکیورٹی کے ادارے کیسپر اسکائے نے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل کرلیا ہے۔

روسی سائبر سکیورٹی کے ادارے کیسپر اسکائے نے دنیا بھر کے 10 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں سائبر سکیورٹی سب سے کم ہے، ان ممالک میں انٹرنیٹ صارفین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔

تحقیق میں دنیا کے صرف 60 ممالک کو شامل کیا گیا کیونکہ ان کے اعداد و شمار مکمل اور باآسانی دستیاب ہیں۔ ادارے نے 10 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا چاہے موبائل، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے استعمال کیا جائے، سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔

فہرست میں بنگلادیش سرفہرست ہے، جہاں تقریباً 36 فیصد انٹرنیٹ صارفین پر سائبر حملے ہوئے۔ دوسرے نمبر پر نائیجیریا رہا، جہاں 28.5 فیصد صارفین پر سائبر حملے ہوئے۔ ایران 28.07 فیصد کے ساتھ تیسرے، تنزانیا 28 فیصد کے ساتھ چوتھے، چین 25.6 فیصد کے ساتھ پانچویں اور بھارت 25.2 کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔

روسی سائبر سکیورٹی کے ادارے کی فہرست کے مطابق سائبر حملوں سے غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے جبکہ انڈونیشیا آٹھویں، فلپائن نویں اور الجزائر دسویں نمبر پر ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close