تفریح

دپیکا پڈوکون ایک بار پھر رنویر سنگھ کی بیوی بنیں گی

شیئر کیجئے

ممبئی: بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم میں اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ جبکہ رنویر سنگھ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کا کردار نبھائیں گے۔

بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم ’’83‘‘ کی کہانی بھارت کے 1983ء کا کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے گرد گھومتی ہے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’83‘‘ میں جہاں دیگر صف اول کے اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے وہیں دپیکا پڈوکون نے بھی فلم میں کام کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

رنویر سنگھ فلم ’’83‘‘‘ میں معروف کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے جس میں ان کی بیوی ’’رومی بھاٹیا‘‘ کا کردار ادا کرنے کیلئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو پیشکش کی گئی تھی جسے اْنہیں نے قبول کرلیا ہے۔

فلم ’’83‘‘ آئندہ سال 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے نومبر 2018ء میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون اس سے قبل تین سپر ہٹ فلموں میں ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت شامل ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close