تفریح

دپیکا پڈوکون کے نام پر ڈش متعارف

شیئر کیجئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون پوری دنیا میں مشہور ہیں اور اب ان کے نام کی بھارتی ڈش بھی متعارف کی جاچکی ہے۔

دپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ریسٹورنٹ کے مینو کی تصویر شیئر کی، جس میں بھارت کی ایک مزیدار ڈش ڈوسا کو دپیکا پڈوکون کا نام دیا جاچکا ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ دپیکا پڈوکون نے لکھا کہ یہ ان کا سال 2019ء کو شروع کرنے کا بہترین انداز ہے۔

اس تصویر پر دپیکا کے نام کی ڈش کو دیکھ کر ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ نے لکھا کہ وہ اسے کھانا پسند کریں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close