اہم تریندنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 16 امریکی ریاستوں نے مقدمہ دائر کردیا

شیئر کیجئے

واشنگٹن: امریکا کی 16 ریاستوں نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر صدر ٹرمپ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 16 ریاستوں نے جنوبی کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایمرجنسی نافذ کر کے سرحدی دیوار تعمیر کرنے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کیلئے استدعا کردی۔

اس حوالے سے ریاست کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ 16 امریکی ریاستوں نے عدالت سے صدر ٹرمپ کو ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقوم کو ذاتی مرضی اور اپنے مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی اپنے مقاصد میں کامیابی کی صورت میں مستقبل کے صدور کیلئے مثال قائم ہو جائے گی کہ اور جب بھی کانگریس کثرت رائے سے فنڈز جاری کرنے سے انکار کیا تو صدر ایمرجنسی نافذ کردیا کریں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close