دنیا

دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری، انجیلا مرکل پہلے نمبر پر

شیئر کیجئے

امریکی میگزین فوربز نے دنیا کی سو بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل ایک بار پھر دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار پائی ہیں۔

فوربز کی سال 2018ء کی دنیا کی طاقتور خواتین کی فہرست میں 64 سالہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل مسلسل آٹھویں بار پہلے نمبر پر آئی ہیں جبکہ اسی فہرست میں دوسرے نمبر پر برطانوی وزیرِ اعظم ٹھریسامے ہیں۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹائن لیگارڈ ہیں۔ چوتھے نمبر پر امریکی کمپنی جنرل موٹرز کی سی ای اومیری ٹی بارا ہیں۔

پانچویں نمبر پر مشہور امریکی بزنس وومن ابیگیل جانسن ہیں جبکہ چھٹے نمبر پر امریکا سے تعلق رکھنے والی بل گیٹس کی اہلیہ ملنڈا گیٹس بااثر خاتون ہیں۔

فوربز کی فہرست میں عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹاک شو ہوسٹ اور اداکارہ اوپرا وِنفرے 20ویں نمبر پر، برطانوی ملکہ الزبیتھ 23 ویں نمبر پر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ 24ویں نمبر پر ہیں اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد 26ویں نمبر پر ہیں۔

چین کی خاتون اول پینگ لیوآن بھی اس فہرست میں 65ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ لسٹ میں امریکی سنگر بیونسے، مارک زکر برگ کی اہلیہ پیریسیلا چین، ٹیلر سوئفٹ سمیت دیگر کئی شعبوں میں نامور کارنامے سر انجام دینے والی درجنوں خواتین شامل ہیں۔

فوربز کی اس سالانہ فہرست میں پریانکا چوپڑا 94ویں نمبر پر ہیں جن کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی تین بھارتی خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب کوئی بھی پاکستانی خاتون اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close