تفریح

عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے باسط علی غوری کا نیا کلام جاری

شیئر کیجئے

کراچی:  عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے معروف گلوکار باسط علی غوری کا نیا کلام جاری کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں عاشقانِ رسول کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے معروف پاکستانی گلوکار باسط علی غوری نے بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

معروف پاکستانی گلوکار باسط علی غوری کا نیا کلام ’’اے نبین کے سردار‘‘ جاری کردیا گیا ہے۔ اس کلام کو سوشل میڈیا پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

باسط علی غوری نے کلام کے اشعار کو اتنی دلسوزی اور عقیدت کے ساتھ پڑھا ہے کہ سننے والا اس کی سحر میں کھو جاتا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close