اہم ترینپاکستانکاروبار

عیدی دینے کیلئے نئے کرنسی نوٹ ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کریں

شیئر کیجئے

کراچی: اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کیلئے ایس ایم ایس سروس اس بار بھی جاری رکھی ہے۔ 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے صارفین بیس مئی سے اکتیس مئی تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نئے کرنسی نوٹ ملک کے ایک سو بیالیس شہروں میں سترہ سو کمرشل بینک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے نادرا کا شناختی کارڈ نمبر اور بینک کا برانچ کوڈ مذکورہ نمبر (8877) پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

ای برانچز کے آئی ڈی نمبرزاسٹیٹ بینک اورنجی بینکوں کی ویب سائیٹس پردستیاب ہیں، ایک موبائل فون نمبرسے
صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبر بھیجا جاسکتا ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی مرتبہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close