تفریح

سلمان خان نے بگ باس 13 کیلئے اپنے معاوضے میں 100 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا

شیئر کیجئے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کیلئے اپنے معاوضے کی رقم میں 100 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے رواں سال 400کروڑ روپے وصول کریں گے۔ سلمان خان گزشتہ 9 سال سے شو کی میزبانی کر رہے ہیں اور سیزن 13 کی میزبانی کا فریضہ بھی وہی سرانجام دیں گے۔

بگ باس ٹی وی شو 13 ہفتوں تک چلتا ہے جبکہ سلمان خان ہفتہ اور اتوار کے روز ’ ویک اینڈ کا وار‘ کے نام سے پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں۔ انہیں ہر ہفتے دو قسطیں کرنے کے عوض 30 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ سلمان خان بالی ووڈ میں اپنی دھاک بٹھانے کی بعد ٹی وی پروڈکشن میں بھی پاﺅں پھیلا رہے ہیں ۔ وہ سونی ٹی وی پر دی کپل شرما شو کے پروڈیوسر ہیں جبکہ نچ بلیئے سیزن9 کی پروڈکشن بھی وہی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بگ باس میں اس بار بڑے نام سامنے آسکتے ہیں ۔ میڈیا پر بگ باس کے امیدواروں میں چنکی پانڈے، راجپال یادو اور ورینہ حسین جیسے فلم اداکاروں کے نام لیے جارہے ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close