تفریح

سلمان خان نے بغیر شادی کے باپ بننے کا فیصلہ کرلیا

شیئر کیجئے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی شادی کو لے کر بہت بحث ہوئی اور تقریباً ہر انٹریو میں خود اداکار سے بھی اس بارے میں متعدد سوالات ہوئے لیکن وہ ہر بار شادی کے سوال کو ٹال دیتے لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سلمان خان نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سروگیسی کے ذرایعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 52 سالہ اداکار جو ان دنوں فلم ’’دبنگ تھری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فوراً بعد وہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’انشاءاللہ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے جس میں ان کے مدمقابل عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

سلمان خان نے شادی کرنے میں تو کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی البتہ انہوں نے باپ بننے کا فیصلہ ضرور کیا ہے اور اس کیلئے وہ سروگیسی کا عمل اپنائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش پر کوئی پابندی نہیں ہے اور بالی ووڈ میں بھی متعدد اسٹارز سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں جن میں نامور ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار تشار کپور شادی کے بغیر ہی سروگیسی کے ذریعے باپ بنے، جبکہ دیگر اداکاروں میں شاہ رخ خان، عامر خان اور سنی لیونی سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close