تفریح

عامر خان نے معافی مانگ لی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے کہا ہے کہ اگر جانے انجانے میں انہوں نے کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو انہیں معاف کردیا جائے۔

اس ہفتے جین مذہب کے مانننے والے اپنا ایک تہوار منا رہے تھے جس کے اختتام پر وہ اپنی اپنی غلطیوں کیلئے ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہیں۔ اس موقع پر عامر خان نے بھی کھلی معافی مانگ کر اپنی شامت خود ہی بلا لی۔

بی بی سی اردو کے مطابق عامر کی اس ٹوئٹ کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا کے جیالوں کو انہیں آڑے ہاتھ لینے کا موقع مل گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو معاف کرنے پر کئی شرطیں عائد کردیں۔ کسی نے کہا جاؤ معاف کیا لیکن وعدہ کرو کہ آئندہ ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم نہیں بناؤ گے۔ ایک صارف نے معافی کے بدلے اس فلم کے ٹکٹ کے پیسے واپس مانگے تو کسی نے لکھا جاؤ میں نے تمہیں ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم بنانے اور پائریٹ آف دی کریبین سیریز کے جانی ڈیپ کی احمقانہ نقل کرنے کیلئے معاف کیا۔

ایک اور صارف نے ٹھگز آف ہندوستان کے ساتھ ساتھ عامر کی فلم آگ، میلہ کو بھی نشانہ بنایا اور معافی دینے سے بھی انکار کردیا۔

خان صاحب ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی کی ذمہ داری پہلے ہی اپنے سر لے چکے تھے اور اس کیلئے انہوں نے معافی بھی مانگ لی تھی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close