تفریح

وینا ملک نے بھی بھارت کے چاند مشن کی ناکامی کا مذاق بنا ڈالا

اداکارہ وینا ملک نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر پُرمزاح ٹوئٹس کی ہیں۔

اداکارہ نے بھارتی چاند مشن کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چندا نے بھارت کو ماموں بنادیا۔

وینا ملک نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کی کہ چاند پر بھارتیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

ایک ٹوئٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو ٹوائلٹس کی زیادہ ضرورت ہے۔

وینا ملک نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت میں یہ خبر بننے والی ہے کہ بھارتی مشن کی ناکامی میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی خلائی مشن چندریاں ٹو چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔ بھارتی اسپیس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وکرم لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا لیکن چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس سلسلے میں ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کےلئے بھارتی وزیراعظم مودی بھی اسپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔ جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہے تو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close