دلچسپ و عجیب

یورپ میں 12 وہیل مچھلیوں کی موت

شیئر کیجئے

ایمسٹرڈیم: یورپ کے ساحلوں وانگیروگے، ہیلگولینڈ، بریمرہافن اور ٹیکسل کے ساحلوں سے 12 مری ہوئی وہیل مچھلیاں ملی ہیں۔ ان کی موت کی وجہ پتہ چلانے کیلئے حکام نے 10، 10 میٹر لمبی ان لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ساحلوں پر پڑی وہیل مچھلیوں کے مردہ اجسام کو اٹھانے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی گئی اور بڑے بڑے ٹرالروں کے ذریعے انہیں ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ ایک مادہ وہیل کا وزن 15 ٹن جبکہ نر کا 60 ٹن تک ہوتا ہے۔

سب سے پہلے ان وہیل مچھلیوں کی کھال کو کاٹا گیا اور پھر کھدائی کیلئے استعمال ہونے والی مشین کے ذریعے اسے جسم سے کھینچ کر اتارا گیا، اسی طرح مشکل مرحلوں سے گزرتے ہوئے دیگر حصوں کو بھی الگ کیا گیا۔

ان وہیل مچھلیوں کے کچھ حصے جرمنی کی گیسن یورنیورسٹی میں پہنچا دیئے گئے ہیں جن کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔ اب تک کی تحقیقات سے یہ پتہ چلا ہے کہ ان 12 میں سے کچھ وہیل مچھلیوں کو خوراک کی کمی کا سامنا تھا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close