ٹیکنالوجی

کرائسٹ چرچ حملے کے پیش نظر فیس بک کا نئی پالیسی کا اعلان

شیئر کیجئے

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے کرائسٹ چرچ حملے کے پیش نظر نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بک نے لائیو فیچر کے استعمال کیلئے نئے قوائد وضوابط بنالیے ہیں اور کمپنی نے 75 لاکھ ڈالرز انتہا پسند مواد کی روک تھام کیلئے نئی تحقیق کیلئے مختص کردیئے ہیں۔

فیس بک کے نائب صدر گائے روسن کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد فیس بک استعمال کرنے والوں کو آگاہ کرنا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔ اگر صارف احکامات پر عمل نہیں کرتا تو اس کے فیس بک کو لمبی عرصے تک بھی بند کیا جاسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن نے فیس بک کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کا مزید کہناہے کہ میری اس معاملے پر فیس بک کے مالک مارک زگربرگ سے بھی بات ہوئی تھی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close