ٹیکنالوجیدنیا

فیس بک کا سسٹم کریش ہوگیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین پریشان

شیئر کیجئے

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کا سسٹم اچانک کریش ہوگیا جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے بیک وقت فیس بک اور انسٹاگرام کے سسٹم میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد لاکھوں صارفین سروس سے محروم ہو گئے۔

ہیکرز کے حملے کے بعد پاکستان، امریکا، برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا، جنوبی امریکہ اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی فیس بک کی ویب سائٹ، ایپ اور میسنجر تک ہیکرز نے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد سروس متاثر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ فیس بک کے سسٹم کریش ہونے کے باعث انفرادی پروفائل استعمال کرنے میں تو مسائل پیش آ رہے ہیں مگر پیچ زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور انہیں ہینڈلرز اپنی پوسٹس صارفین تک پہنچانے سے عاری ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close