ٹیکنالوجی

فیس بک صارفین کا ڈیٹا اور پیغامات فروخت کرنے کی تیاری

شیئر کیجئے

لندن: برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہیکرز 81 ہزار فیس بک صارفین کا ڈیٹا اور نجی پیغامات فروخت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ہیکرز نے 120 ملین فیس بک صارفین کی ڈیٹا کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے جس میں صارفین کے نجی پیغامات بھی شامل ہیں، ہیکرز اب ان نجی پیغامات اور ڈیٹا کی فروخت کی تیاری کر رہے ہیں۔

جن صارفین کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے ان میں یوکرائن اور روس کے صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہے تاہم کچھ صارفین کا تعلق امریکا، برطانیہ، برازیل اور مختلف ممالک سے ہے۔

دوسری جانب ہیکرز نے سوشل میڈیا پر ہیک کیے گئے صارفین کا ڈیٹا فروخت کرنے کا اشتہار بھی شائع کردیا ہے جس پر فیس بک نے موقف پیش کیا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لارہے ہیں تاہم جو ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے وہ دیگر براؤزرز سے حاصل کیا گیا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close