کھیل

فیصل آباد میں سکستھ نیشنل ڈاج بال چیمپئن شپ کا انعقاد

شیئر کیجئے

سکستھ نیشنل ڈاج بال چیمپئن شپ فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس میں چاروں صوبوں کی ٹیموں اور اسلام آباد نے شرکت کی۔

سندھ بوائز اور گرلز کی ٹیم 27 تاریخ کو کراچی سے روانہ ہوئی۔ 28 تاریخ کو مکس ٹیم میچ سندھ ٹیم نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم کی کیپٹن غزالہ یاسمین تھیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ندا اشرف، لائبہ خان، مہوش سردار، حارث احمد، محمد یونس، ناہید اللہ اور عظیم خان تھے۔

انتیس تاریخ کو بوائز کا ایونٹ ہوا جس میں پنجاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سندھ نے  دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز کھلاڑیوں میں رمیزراجہ (حیدرآباد)، حارث احمد کپتان، محمد یونس وائس کپتان شکیل خان، عظیم خان، عمران احمد عطاری، ناہید اللہ، کوچ شارق صدیقی، مینیجر عابد نعیم خان کی قیادت میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ تیس مارچ کو ٹیم کی واپسی ہوئی۔ ٹیم کے ہمراہ سید سخاوت علی اور مختیار احمد بھی موجود تھے۔ کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close