ٹیکنالوجیکاروبار

گوگل کی ایک غلطی نے امریکی ڈالر سمیت عالمی کرنسیوں کی قدر کم کردی

شیئر کیجئے

گوگل نے امریکی ڈالر سمیت عالمی کرنسیوں کی قدر کم کردی۔ راتوں رات پاکستانی روپے کی قدر بڑھا دی ہے۔

گوگل کے کرنسی کنورٹر میں اگر امریکی ڈالر کی قیمت روپے میں دیکھی جائے تو وہ فی ڈالر چھتر روپے پچیس پیسے بتاتا ہے جبکہ ڈالر کی اصل قدر ایک سو روپے سے زیادہ ہے۔

اسی طرح اگر کنورٹر میں یورو کی قیمت پوچھی جائے تو وہ ستاسی روپے تین پیسے بتاتا ہے لیکن اصل قیمت ایک سو روپے بھی زیادہ ہے۔

گوگل کنورٹر نے نہ صرف راتوں رات پاکستانی روپے کی قیمت بڑھادی بلکہ دیگر ممالک کی کرنسیوں کی بھی یہی حالت کی ہے۔ کسی ملک کی کرنسی کی قدر میں کمی تو کسی ملک کی کرنسی میں زیادتی کی گئی ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close