صحت

خواتین کیلئے ویاگرا متعارف کروادی گئی

نیویارک: مردوں کے بعد اب خواتین کیلئے بھی جنسی قوت کی دوا ویاگرا متعارف کروا دی گئی ہے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق اس دوا کا نام ’Vylessi‘ رکھا گیا ہے جو گولی کی بجائے انجیکشن کی صورت میں خواتین استعمال کریں گی۔ امریکی فیڈرل ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ دنوں اس دوا کی منظوری دے دی ہے اور رواں سال ستمبر سے یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ دوا بنانے والی کمپنی پیلاٹین ٹیکنالوجیز کا کہنا ہے کہ یہ ان خواتین کیلئے بنائی گئی ہے جو بڑھتی عمر میں جنسی خواہش کھو بیٹھتی ہیں اور اس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی داﺅ پر لگ جاتی ہے۔

کچھ مخصوص بیماریوں میں مبتلا خواتین یہ دوا استعمال نہیں کر سکیں گی۔ ان بیماریوں میں بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں شامل ہیں۔ جن خواتین کو یہ بیماریاں لاحق ہوں گی ان کیلئے یہ دوا نقصاندہ ہوگی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close