پاکستانصحتمقبول ترین

خیبرپختونخواہ میں پولیو کا مرض بے قابو

شیئر کیجئے

پشاور: خیبرپختو نخواہ میں پولیو وائرس کے پانچ مزید کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے باعث کے پی کے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق تورغر سے دو اور بنوں سے تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تورغر میں چار سالہ بچی حبیبہ اور سولہ ماہ کے ادریس متاثر ہوئے جبکہ بنوں میں دو ماہ، آٹھ ماہ اور ستائیس ماہ کے بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ نئے کیسز کے ساتھ خیبرپختونخواہ میں اکتیس جبکہ پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد سیتنس ہوگئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق نئے آنے والے کیسز میں متاثرہ پانچوں بچوں کے والدین پولیو ویکسن سے انکاری تھے اور ایک بھی بار بچوں کو پولیو کی ویکسن نہیں پلائی گئی تھی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close