تفریح

ہندی میڈیم 2 سے صبا قمر کی چھٹی

شیئر کیجئے

ممبئی: بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بجائے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو سائن کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں اداکار عرفان خان کے مدمقابل کام کرتے ہوئے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا اور ان کی یہ فلم بہترین فلمی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے لیکن ہندی میڈیم کے سیکوئل میں صبا قمر کی جگہ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو کاسٹ کر لیا گیا ہے جبکہ مرکزی کردار عرفان خان ہی ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس یہ انکشاف ہوا تھا کہ اداکار عرفان خان اینڈوکرائن نامی کینسر کا شکار ہیں جس کے باعث وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک رہے اور اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپورواں سال دو فلموں تخت اور گڈنیوز میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close