ٹیکنالوجی

آنر نے موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی

شیئر کیجئے

لاہور: ڈالر کی قیمت بڑھنے سے آنے والے مہنگائی کے طوفان نے پاکستانیوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ تاہم اب معروف موبائل فون ساز کمپنی ’آنر‘ (Honor)نے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ آنر نے اپنے سمارٹ فون ماڈلز ’آنر 7 سی‘ اور ’آنر 8 ایکس‘ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب یہ فونز بالترتیب 24 ہزار 999 اور 42 ہزار 999 روپے میں پاکستان بھر میں دستیاب ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق آنر نے 2018ء کے آغاز میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا اور یکے بعد دیگرے کئی کامیاب ترین سمارٹ فون ماڈلز متعارف کرائے۔ 7 ماہ قبل آنر نے کم قیمت میں بہترین سمارٹ فون خریدنے کے خواہش مند صارفین کیلئے آنر 7 سی کی شکل میں ایک بہترین اور فیچرز سے بھرپور فون متعارف کرایا۔

اس کے بعد آنر 8 ایکس آیا جو کمپنی کی ایکس سیریز کا بہترین فون تھا اور انتہائی کم قیمت میں فیچرز کے حوالے سے مارکیٹ میں موجود بڑے برانڈز کے فونز کا مقابلہ کرتا تھا جس کی وجہ سے اسے صارفین نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔

2019ءکے آغاز پر کمپنی کی طرف سے پاکستانیوں کو ان ماڈلز پر قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین اسی بہترین معیار کے فون اب مزید سستے داموں خرید سکیں گے اور ان کی بہترین کارکردگی اور دلکش فیچرز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔3جی بی ریم (RAM)اور 32جی بی سٹوریج کے حامل آنر 7سی کی قیمت میں 2ہزار اور آنر 8ایکس کی قیمت میں 3ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔پہلے آنر 7سی کی قیمت 26ہزار 999روپے تھی جو اب 24ہزار 999روپے ہو گئی ہے اور 8ایکس کی قیمت پہلے 45ہزار 999روپے تھی جو اب کم ہو کر 42ہزار 999روپے ہو گئی ہے۔مزید تفصیلات کے لیے آپ آنر کی ویب سائٹ www.hihonor.com/pk/وزٹ کر سکتے ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close