اہم ترینپاکستان

عمران خان دنیا کے نویں مقبول ترین رہنما بن گئے

شیئر کیجئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے۔ اسی طرح عمران خان تمام ملکی سیاسی رہنماؤں سے زیادہ مقبول ترین شخصیت بن گئے۔ شہریوں نے عمران خان کی سوشل میڈیا پر اس نوعیت کی شہرت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا نام دس مشہور ترین عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل۔ سیاست، تاریخ، کھیل، سائنس اورٹیکنالوجی کے حوالے سے اعداد و شمار مرتب کرنے والی ویب سائٹ دی اسپیکٹیٹر انڈیکس نے اس بار مقبول ترین مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے مقبول رہنماؤں کی فہرست جاری کی ہے۔ ٹوئٹر پر چورانوے لاکھ فالوورز کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان سماجی رابطے کی رینکنگ میں نوویں مشہور ترین عالمی رہنما بن گئے۔

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کی شہرت پر شہریوں کا کہنا ہے عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں اسی لیئے لوگ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر انہیں پسند کرتے ہیں۔ تمام ملکی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے مقابلے میں عمران خان زیادہ شہرت یافتہ اور مقبول ترین سیاسی رہنما بن گئے ہیں۔ شہریوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ عمران خان گزشتہ حکومتوں سے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close