اہم ترینپاکستان

عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ

شیئر کیجئے

نیو یارک: جنگ کے میدان میں پاکستان کی واضح برتری کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی امن کی پیشکش کے باعث انہیں امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

امریکن کامیڈین نے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب امن کی طرف قدم بڑھانے کی باری مودی کی ہے۔

جیریمی میکلیلن نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ کیا ہم امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ سے امن کا نوبل انعام واپس لے کر اسے وزیر اعظم عمران خان کو نہیں دے سکتے؟

امریکی کامیڈین کی یہ بات سوشل میڈیا صارفین کو بہت زیادہ پسند آئی اور لوگوں نے اس مطالبے کو ری ٹوئٹ کرنا شروع کردیا۔ ان کی اس ٹوئٹ کو اب تک 30 ہزار لوگوں نے لائک جبکہ 9 ہزار 600 سے زائد لوگوں نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close