پاکستان

عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، شاہد خاقان عباسی

شیئر کیجئے

راولپنڈی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کو امریکی صدر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

راولپنڈی میں مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنی معاشی پالیسیاں درست کرے ورنہ مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔ جو حالات ہیں اس سے ملک اور جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ عوام سڑکوں پر آگئے تو حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 100 دن میں مخالفین بھی بول اٹھے کہ نواز شریف حکومت بہتر تھی۔ پی ٹی آئی حکومت کٹے، بھینسوں اور مرغیوں کی باتیں کررہی ہے، اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم صاحب کہتے ہیں کہ مڈٹرم الیکشن ہوجائیں گے، یہ لوگ راہ فرار چاہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور حکومت اپوزیشن کو گندگی گالیاں نکالتی ہے۔ وزیراعظم کا یہ کہنا غلط ہے کہ فوج پی ٹی آئی کے منشور کے ساتھ ہے، کیونکہ فوج حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج تک نواز شریف اور شہباز شریف پر کوئی الزامات ثابت نہیں ہوسکےْ عدالتوں کے فیصلے تاریخ کا حصہ بن چکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عدالتوں کا احترام کیا، لیکن ایسا وقت نہ آئے کہ عدالتوں کا احترام چھوڑ دیا جائے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close