صحت

جدائی اور محبت میں ناکامی دل کے مرض میں مبتلا کرسکتی ہے

شیئر کیجئے

دل کی بیماری ہی نہیں، دل کا ٹوٹنا بھی آپ کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ ایسا شخص جسے آپ بہت چاہتے ہوں، اس کی جدائی آپ کو دل کا مریض بنا سکتی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق نوجوانوں میں بڑھتی دل کی ا بیماری کو ڈاکٹرز نے بروکن ہارٹ سنڈروم کا نام دے دیا ہے۔

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی سے بچھڑنا اور رشتوں کا ٹوٹ جانا براہ راست دل کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے رفتہ رفتہ دل کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اور یہ کیفیت ہارٹ اٹیک کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری کا شکار زیادہ تر نوجوان ہیں جن کی عمریں 19 سال سے 25 سال کے درمیان ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بریک اپ سے نوجوانوں کی صحت پر پڑنے والے اثرات وقتی ہرگز نہیں ہوتے۔ اپنا دکھ دوسروں کے ساتھ نہ بانٹنے سے یہ صورتحال موت کا پیغام بھی لا سکتی ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close