دنیا

کابل : گورنر کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 سکیورٹی گارڈز ہلاک

شیئر کیجئے

کابل: افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم حملے میں گورنر اور این ڈی ایس چیف محفوظ رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر کے قافلے پر آج صبح خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں گورنر کے 8 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوگئے جبکہ 10 زخمی ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکا ضلع محمد آغا کے علاقے شفیق سنگ میں ہوا، جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان افغانستان نے قبول کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملے میں صوبے کے گورنر سمیت صوبائی این ڈی ایس چیف محفوظ رہے تاہم گورنر کے 10 گارڈز کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close