کھیل

کراچی والوں کیلئے کرکٹ کے میدان سے بڑی خوشخبری

شیئر کیجئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ فور کے لاہور میں ہونے والے تین میچز کی میزبانی کراچی کو سونپ دی گئی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اب پاکستان سپر لیگ فور کے آٹھ میچز کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاہور سے کراچی میچوں کی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس میں تاخیر اور کم وقت میں لاجسٹکس چیلنجر کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ تمام فرنچائزز اور دیگر سے مشاورت کے بعد میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی سی ایل فور پاکستان کا مرحلہ اب نو مارچ سے شروع ہوگا۔ نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ نو مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ جن لوگوں نے لاہور میں ٹکٹ خریدا ان کو ریفنڈ کردیا جائے گا، جبکہ کراچی کے خریدے گئے پرانے میچز کی ٹکٹوں کا متبادل فراہم کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں لاہور سے کراچی منتقل ہونے والے نئے میچز کے ٹکٹوں کا اجراء نجی کوریئر کمپنی سے جلد آغاز ہوگا۔

loading...

محمد عثمان

محمد عثمان صحافت کے طالبعلم ہیں۔ موصوف حالات حاضرہ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور آج کل نجی نیوز چینل میں کاپی ایڈیٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Close
Close