پاکستان

کشمیریوں کو امنگوں کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے، فیصل بٹ

شیئر کیجئے

لاہور: قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ نے یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ لبر لینڈ، جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ انسانی حقوق اور اظہار کی آزادی کے اقدار کے بارے میں تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کو آزادی سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے خود مختار حق کے انعقاد کیلئے صرف ایک جدوجہد ہے جو ہندوستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کے باشندوں کی آزادی کی ایک خالص مقامی تحریک ہے اور یہ قابض بھارتی فوجوں کے خلاف 1947ء سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبرلینڈ، جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ انسانی حقوق اور اظہار کی آزادی کے اقدار کے بارے میں تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کو آزادی سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔ لائن اف کنٹرول کے دونوں اطراف میں علیحدہ ہو جانے والے خاندانوں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کی روشنی میں حق رائے دہی کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ وہ دنیا کے اس حصے میں ترقی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ دوبارہ مل سکیں۔

فیصل بٹ نے کہا کہ لبر لینڈ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو انسانی حقوق کے چارٹر کا احترام کروائے اور جموں و کشمیر کے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر ختم کروائے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل صرف اور صرف حق خود مختاری میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا خواب دیکھنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ان کی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا حل ہو جانے سے دنیا کے اس خطے میں علاقائی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی ممکن ہوسکے گی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close