دلچسپ و عجیب

کسی بھی رنگ کی نقل کرکے اسی رنگ میں لکھنے والا قلم

شیئر کیجئے

سان فرانسسكو: امریکی انجینیئروں نے حیرت انگیز پین بنایا ہے جسے کسی بھی رنگ کی شے پر کچھ دیر رکھا جائے تو وہ اسی رنگ میں لکھنا شروع کردیتا ہے۔

اسکریبل اسمارٹ پین ہر اس رنگ میں تحریر کرسکتا ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں اور اس کیلئے کچھ دیرتک پین کو اس شے پر رکھنا ہوتا ہے اور پھر قلم وہی رنگ اختیار کرکے لکھنے کیلئے تیار ہوتا ہے۔

اس قلم کی قیمت 24 ہزار 900 روپے ہے اور اس میں حساس کلر سینسر نصب ہے۔ اس کے علاوہ مائیکرو پروسیسر اس رنگ کو شناخت کرتا اور اس میں اسمارٹ انک سسٹم وہی رنگ تیار کردیتا ہے۔

قلم اتنا حساس ہے کہ چیری، گلاب اور سیب کی سرخ رنگت کے درمیان امتیاز کرسکتا ہے اور ویسے ہی رنگ کی لائن کھینچ دیتا ہے۔ اس کا سینسر سیکنڈوں میں مطلوبہ رنگ اسکین کر کے عین وہی شیڈ اور رنگت میں لکھنے لگتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں پودے ہیں تو یہ ان کا رنگ بھی بناسکتا ہے۔

رنگ منتخب کرنے کے بعد اس کا اسمارٹ مائیکرو پمپ انتہائی جدید انک کارٹریج سے رنگوں کو ملاکر آپ کا مطلوبہ رنگ بناتا ہے اور اس میں سیکنڈوں کا وقت لگتا ہے۔ اسکریبل پین بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی روشنائی واٹر پروف ہے اور مدھم نہیں پڑتی۔ لیکن یہ اندازہ نہیں ہے کہ ایک کارٹریج کتنی دیر تک لکھ سکتی ہے لیکن کمپنی کے مطابق ایک کارٹریج کئی میل لمبی لکیر کھینچنے کیلئے کافی ہے۔

اسکریبل پین کے 2 ورژن ہیں ایک میں پین خود ہی روشنائی بناتا ہے اور دوسری قسم کا پین رنگ اسکین کرکے اسے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر ظاہر کرتا ہے تاکہ آپ اسی رنگ کے کپڑے یا گھر کی اشیاء آن لائن خرید سکیں۔

اس کے علاوہ اس میں بلیو ٹوتھ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 7 گھنٹے تک کام کرسکتا ہے اور اسے یو ایس بی کیبل سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close