ادبافسانے

ماسی نامہ

شیئر کیجئے

ارے باجی صدیقہ کہاں ہو تم؟ ارے آگئی تم کہاں تھیں تین دنوں سے؟ آخر کیوں اتنی چھٹیاں کرتی ہو؟ شرم نہیں آتی ذرہ برابر بھی۔ ارے باجی کس بات کی شرم، میں نے کوئی چوری تھوڑی کی ہے۔ میں سیڑھیوں سے گر گئی تھی جس کی وجہ سے میرے پاؤں میں پلاستر چڑھ گیا تھا۔ پھر جھوٹ بول رہی ہو، جھوٹ بول کے تھکتی نہیں ہو، جہنمی الگ بن رہی ہو۔ ارے باجی کام کروانا  ہے تو کرواؤ ورنہ گھر بہت مل جائیں گے مجھے۔ اللہ کے فضل سے بہت عزت ہے میری اس شہر میں، جس گھر جاؤں گی مجھے فوراً کام پہ رکھ لیں گے۔ اچھا ٹھیک ہے کام تو کرو اس قدر گندا کام کرتی ہو تم میرے تو کچھ سمجھ نہیں آتا کیا کرے۔ ہائے باجی یہ کسی باتیں کرتی ہو۔

                      اچھا یہ بتاؤ اسلم کہاں گیا ہوا ہے؟ ابھی تک آیا کیوں نہیں؟ سارا گھر گندا پڑا ہے۔ ڈرائنگ روم کی صفائی تک نہیں ہوئی، آج ہمارے خاص مہمان آئیں گے۔ ہائے باجی سو دو سو اوپر سے دے دو میں کردیتی ہوں۔ اچھا تم پیسوں کے بغیر کوئی کام نہیں کرو گی؟

              باجی اگر دے دو گی تو کچھ میرا بھی بھلا ہوجائے گا، نہیں دینا تو کوئی مسئلہ نہیں، اللہ بڑا بادشاہ ہے، وہ ہم غریبوں کی سنتا ہے۔ اچھا اچھا لے لینا پیسے تم مگر صفائی ڈھنگ کی کرنا۔ اچھا باجی اگر آج سالن پکانا تو تھوڑا میرے چھوٹے بیٹے کیلئے نکال دینا، قسم سے اُس کا بڑا دل کر رہا ہے۔ اُف اُف شگفتہ تم کب سدھرو گی۔

loading...

تابندہ جبیں

تابندہ جبیں اردو ادب سے دلچسپی رکھتی ہیں۔ مختلف ویب سائٹس کیلئے تحاریر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Close
Close