تفریح

ماہرہ خان نے اپنے فریج پر کس بھارتی اداکار کی تصویر لگا رکھی ہے؟

شیئر کیجئے

لاہور: ماہرہ خان نے گووندا کے ایک مشہور زمانہ گانے کے الفاظ پر مبنی میگنیٹ (مقناطیس) اپنے فریج کے دروازے پر چپکا رکھا ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں بالی ووڈ اداکار گووندا کے مشہور گانے ’’تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں‘‘ کے الفاظ کے ساتھ گووندا کا ایک کارٹون بنا ہوا ہے، جس کے ہاتھ میں ایک سرخ مرچ موجود ہے۔

ماہرہ نے ساتھ میں لکھا ’’یہ گھر کے فریج پر لگا ہوا میرا پسندیدہ ترین میگنیٹ ہے‘‘۔ ماہرہ کی اس پوسٹ پر اداکارہ متھیرا اور بھارتی ٹینس اسٹار سمیت متعدد مداحوں نے بھی کافی دلچسپ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2016ء میں شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ’’رئیس‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ ان دنوں بلال لاشاری کی ہدایات میں فواد خان کے ساتھ اپنی فلم ’’دی لیجینڈ آف مولا جٹ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close