ٹیکنالوجی

مارک زکربرگ کی سکیورٹی پر سالانہ تین ارب 20 کروڑ روپے خرچ

شیئر کیجئے

نیویارک: حالیہ چند برس میں فیس بک پر جعلی خبروں کی ترسیل اور پرتشدد واقعات پر مبنی ویڈیوز نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے بانی مارک زکربرگ کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سال 2018ء میں اپنی اور اپنے اہلخانہ کی سیکیورٹی پر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز خرچ کرنے پڑے۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر ہے اور انہیں کمپنی سے کوئی بونسز یا مراعات وغیرہ بھی نہیں ملتی مگر ان کی سیکیورٹی پر ہرسال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ فیس بک پر جعلی خبروں اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔ تاہم مارک زکربرگ نے سال 2018ء نے سیکیورٹی کی مد میں دگنا اضافہ کردیا یعنی سال 2017ء میں ان کی سیکیورٹی پر 90 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مارک زکربرگ نے سیکیورٹی کی مد میں استعمال ہونے والے نجی طیارے پر 26 لاکھ ڈالرز خرچ کیے۔

واضح رہے کہ فیس بک کو غلط معلومات پھیلانے، آن لائن سیاسی پروپیگنڈہ، معلومات کی چوری اور پرائیوسی خدشات کی وجہ سے شدید مخالفت کا سامنا رہا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close