تفریح

معروف امریکی ماڈل کی حقہ پینے سے موت ہوگئی

شیئر کیجئے

نیویارک: امریکہ میں ایک معروف ماڈل کی حقہ پینے سے موت واقع ہوگئی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق جینیفر منوز نامی ماڈل اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے گئی۔ وہ لوگ ایک بار میں گئے جہاں ماڈل نے شراب پی اور اس کے بعد حقہ پیتی رہی۔ چند گھنٹے بعد ہی اس کے سینے اور پشت میں درد شروع ہوگیا۔ جب وہ گھر واپس پہنچی تو درد شدید تر ہوتا چلا گیا اور صبح تک وہ کوما میں چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور چند گھنٹے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جینیفر کے گردے بھی شدید متاثر ہوئے۔ اس کی موت دل کی انفلیمیشن، ملٹی فوکل نمونیا اور اسیپٹک شاک کی وجہ سے ہوئی۔ جینیفر ایک بچی کی ماں تھی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close