ٹیکنالوجی

موبائل فون کی ایجاد کو 46 برس مکمل

شیئر کیجئے

مواصلاتی رابطے کو جدید اور سہل بنانے والی سائنسی ایجاد موبائل فون آج چھیالیس برس کا ہوگیا۔

انسانوں کی زندگی میں ایک ضروری عنصر کی طرح شامل ہونے والے موبائل فون کی ایجاد کو چھیالیس سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں جدید آلے کو بنانے والے سائنسدانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

تین اپریل انیس سو تہتر کو پہلا موبائل ایجاد کرنے والے موبائل کمپنی کے سائنسدان نے اس موبائل سے پہلا فون اپنی اہلیہ کو کیا تھا۔ساڑھے تین کلوگرام وزنی پہلے موبائل فون سے صرف بیس منٹ بات چیت کرنے کی سہولت متعارف کروائی گئی تھی۔

انسانوں کے درمیان آسان رابطے اور کہیں بھی کسی بھی جگہ فوری رابطے کا نظام متعارف کروانے والی اس ایجاد نے چار دہائیوں میں جدت کے کئی روپ لیے اور انسانی زندگیوں کو آسان سے آسان تر بنادیا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close